عراق شادی ہال آتشزدگی دلہن کے زخمی والد بھی انتقال کرگئے تعداد 119ہوگئی

28 ستمبر کو ہونے والی شادی کی تقریب میں آتش بازی کے دوران آگ بھڑک اُٹھی تھی


ویب ڈیسک October 05, 2023
28 ستمبر کو ہونے والی شادی کی تقریب میں آتش بازی کے دوران آگ بھڑک اُٹھی تھی، فوٹو: ویڈیو گریب

عراق میں ایک شادی ہال میں آتش بازی کے دوران لگنے والی آگ میں جھلس کر زخمی ہونے والے دلہن کے والد بھی چل بسے اس طرح افسوسناک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 119 تک جاپہنچی۔

عرب میڈیا کے مطابق شادی ہال میں آتشزدگی میں دلہن کی والدہ اور بھائی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ والد شدید زخمی تھے جنھوں نے آج اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔

28 ستمبر کو ہونے والی شادی کی تقریب میں اس وقت قیامت صغریٰ مچ گئی جب فوٹو شوٹ کے دوران چھوڑے گئے آگ کے گولوں سے پنڈال میں آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہال کو لپیٹ میں لے لیا۔

یہ سب اتنا اچانک ہوا کہ کسی کو ہال سے باہر نکلنے کا راستہ نہ ملا۔ بھگدڑ اور افراتفری کے باعث دروازے بند ہوگئے۔ کسی قسم کی امداد ملنے سے قبل ہی درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تقریب میں ایک ہزار سے زائد مہمان شریک تھے۔ ہال میں دھوئیں بھر جانے کی وجہ سے زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ دلہا دلہن محفوظ رہے تھے لیکن ان کا خاندان ختم ہوگیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں