نواز شریف کے سینے میں اب بھی درد رہتا ہے برطانوی اسپتال کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

نواز شریف کو کورونا اور دل کی تکلیف کے سبب پاکستان آنے سے روکا تھا، انہیں فالو اَپ چیک اَپ کی ضرورت ہے


ویب ڈیسک October 06, 2023
—فائل فوٹو

نواز شریف کی بیماری سے متعلق رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی جس میں برطانوی اسپتال نے کہا ہے کہ نواز شریف کے سینے میں اب بھی درد اٹھتا ہے انہیں لندن اور پاکستان میں چیک اپ کرانے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ن لیگ کے وکیل امجد پرویز نے رجسٹرار آفس میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی جو کہ برطانوی معالج کی جانب سے تیار کی گئی ہے جسے برطانیہ کے رائل برمپٹن ہسپتال نے جاری کیا ہے۔

رپورٹ کا عکس : CamScanner 10-06-2023 12.24

رپورٹ میں برطانوی ڈاکٹر نے کہا کہ نواز شریف اب بھی دل کے عارضے کے مسائل لاحق ہیں، نواز شریف کو کورونا اور دل کی تکلیف کے سبب پاکستان کے لیے سفر سے روکا گیا تھا، نواز شریف کو لندن اور پاکستان میں ابھی بھی فالو اَپ چیک اَپ کی ضرورت ہے، نواز شریف کو ابھی بھی سینے میں درد رہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔