پاکستانی فنکار طلال قریشی نیویارک ٹائمز اسکوائر کی زینت بن گئے
’ٹربو‘ میں طلال قریشی نے مشرق اور مغرب کی موسیقی کو جدید آلات کے ساتھ پیش کیا ہے
پاکستانی فنکار طلال قریشی کی تصویر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کی زینت بن گئی۔
طلال قریشی پاکستان کے پہلے فنکار بن گئے ہیں جن کے نئے البم 'ٹربو' کو عالمی میوزک اسٹریمنگ سروس اسپاٹیفائے لانچ کررہی ہے۔
میوزک پروڈیوسر کی نئی البم 6 اکتوبر کو ریلیز ہوئی ہے اور اس کیلئے اسپاٹیفائے ایک ہفتے تک تشہیری مہم چلائے گی۔
'ٹربو' میں طلال قریشی نے مشرق اور مغرب کی موسیقی کو جدید آلات کے ساتھ پیش کیا ہے جو ثقافتی بیگانگی کو بھی کم کرتے ہیں۔
نئے البم میں میوزک پروڈیوسر کے ساتھ مختلف فنکاروں زاؤ علی، ظہور، بلال بلوچ، نتاشہ نورانی اور مانو نے حصہ ملایا ہے۔