عاطف اسلم کی امریکی مسجد میں اذان دینے کی ویڈیو سامنے آگئی
کوک اسٹوڈیو کیلئے گلوکار کی قوالی ’تاجدار حرم‘ نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں
عاطف اسلم عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار ہیں اور وہ پوری دنیا میں اپنی سحر انگیز آواز سے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔
گلوکاری کے ساتھ ساتھ عاطف اسلم نعت اور حمد بھی پڑھتے رہتے ہیں اور کوک اسٹوڈیو کیلئے ان کی قوالی 'تاجدار حرم' نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
عاطف اسلم میوزیکل کنسرٹ میں شرکت کیلئے پوری دنیا میں سفر کرتے ہیں اور وہ مقامی مساجد میں جاکر نماز بھی ادا کرتے ہیں۔
اب سوشل میڈیا پر ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہے جس میں گلوکار امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کی ایک مسجد میں اذان دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور مداح عاطف اسلم کی مسحور کن آواز سے بہت لطف اٹھا رہے ہیں۔