امریکا کے بعد برطانیہ اردن اور امارات کی بھی بھارت کیخلاف کینیڈا کی حمایت

کینیڈا سکھ رہنما کے قتل میں را کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کرتے ہوئے بھارتی سفیر کو ملک بدر کردیا تھا


ویب ڈیسک October 11, 2023
کینیڈا نے سکھ رہنما قتل میں بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کیے تھے، فوٹو: فائل

کینیڈا نے علیحدگی پسند سکھ رہنما کے را کے ہاتھوں قتل پر امریکا کے بعد اردن، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کی بھی بھارت کیخلاف حمایت حاصل کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے برطانوی ہم منصب رشی سوناک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سکھ رہنما کے قتل کے شواہد پر گفتگو کی۔

جس پر برطانوی وزیراعظم رشی سوناک جن کا تعلق بھارت سے ہی ہے، نے کینیڈا کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔ قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

بعد ازاں کینیڈین وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے بھی بات کی اور سکھ رہنما کے قتل کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹھوس شواہد کو دیکھتے ہوئے امارات نے بھی کینیڈا کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

سکھ رہنما کے کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ہاتھوں قتل پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اردن کے فرماں رواں عبداللہ بن الحسین سے بھی حمایت حاصل کرلی۔

گفتگو کے دوران اردن، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے بھارت کے خلاف قانونی کاروائی پر زور دیا۔

یاد رہے کہ 21 ستمبر کو کینیڈا نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت پیش کرتے ہوئے بھارتی سفیر کو ملک بدر کردیا تھا۔

جس کے جواب میں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق نے نہ صرف ان ٹھوس شواہد کو مسترد کردیا بلکہ کینیڈا کے سفارت کاروں کو ایک ماہ میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں