اسرائیل غزہ پر حملوں سے باز نہ آیا تو سنگین نتائج بھگتے گا ایران کی دھمکی

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے ایران کی دھمکی اسرائیل کے مشیر قومی سلامتی تک پہنچا دی


ویب ڈیسک October 15, 2023
اسرائیل غزہ پر زمینی حملے سے باز رہے، ایران (فوٹو: فائل)

ایران نے اقوام متحدہ کے ذریعے اسرائیل کو غزہ میں بری فوجی کارروائیوں کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اسرائیل جنگ میں پھیلاؤ نہیں چاہتے لیکن اسرائیل باز نہ آیا تو مداخلت کرنا پڑے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بڑھ کر لبنان کی حزب اللہ تک بڑھ گئی جو کہ ایران کی حمایت یافتہ جماعت ہے اور جس نے حال ہی میں اسرائیل پر حملے بھی کیے ہیں۔

اسرائیل نے بھی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے جس میں حزب اللہ کے 3 جانباز جاں بحق ہوگئے تھے۔ اسرائیل اور حزب اللہ کی ان جھڑپوں پر ایران کا ردعمل سامنے آگیا۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیل نے حماس کے اعلیٰ کمانڈر کو فضائی حملے میں قتل کرنے کی ویڈیو جاری کردی

اقوام متحدہ کے خلیجی ممالک کے خصوصی ایلچی ٹور وینز لینڈ نے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سے گفتگو میں پر زور دیا کہ ایران کو غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کو ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

جس پر ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے جواب میں کہا کہ ایران نہیں چاہتا کہ حماس اور اسرائیل کا تنازع خطے میں علاقائی جنگ میں تبدیل ہوجائے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ غزہ میں حماس کے پاس یرغمال شہریوں کی رہائی میں مدد کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2329 ہوگئی؛ 724 بچے بھی شامل

تاہم ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی پر واضح کیا کہ اگر اسرائیل غزہ میں اپنی بری فوج کے ذریعے جنگ کی دھمکی کو عملی جامہ پہناتا ہے تو ایران کو سخت جواب دینا ہوگا۔

ایران کی اس دھمکی سے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ٹور وینز لینڈ نے اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہانیگبی اور دیگر حکام کو فون کر کے بتایا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی ناکہ بندی ختم اور فوجی کارروائیاں بند کروائی جائیں؛ سعودیہ کا امریکا سے مطالبہ

اس پیشرفت پر تجزیہ کاروں نے خدشہ ظایر کیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی خطے میں علاقائی جنگ میں بدل جائے گی اگر ایران براہ راست یا بالواسطہ طور پر اس جنگ میں شام کے کسی جنگجو گروپ یا لبنان کی حزب اللہ کے ذریعے شریک ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے گزشتہ ہفتے کے روز اسرائیل پر حملے کے بعد سے اب تک 1300 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اسرائیل کی غزہ پر بمباری میں 2 ہزار 300 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 724 بچے بھی شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں