حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایک بار پھر ٹیکس  بڑھا دیے

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر ، پیٹرول پر او ایم سی مارجن میں 47 پیسے کا اضافہ


ویب ڈیسک October 16, 2023
(فوٹو: فائل)

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایک بار پھر ٹیکسز و اور ارجن بڑھا دیے۔

دستاویز کے مطابق حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 50 روپے سے بڑھا کر 55 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے جب کہ پیٹرول پر او ایم سی مارجن میں 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول پر فی لیٹر مارجن 7.41 روہے مقرر کیا گیا ہے۔ ڈیلر مارجن بھی 41 پیسے بڑھا دیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر ڈیلر مارجن 8 روپے 23 پیسے لیٹر مقرر ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں