اداکار رضوان احمد نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو ’جنگی جرائم‘ قرار دے دیا

اگر ہم انسانیت کی طرف ہے تو ہمیں معصوم انسانوں کی اموات روکنے کیلئے اپنی آواز بلند کرنی چاہئے، اداکار


ویب ڈیسک October 17, 2023
(فوٹو، فائل)

پاکستان نژاد برطانوی اداکار رضوان احمد نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکار نے اسرائیل سے غزہ پر بمباری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے جنگی جرائم قرار دیا ہے۔

ایمی ایوارڈ یافتہ اداکار نے لکھا کہ اگر ہم انسانیت کی طرف ہے تو ہمیں معصوم انسانوں کی اموات روکنے کیلئے اپنی آواز بلند کرنی چاہئے۔



رضوان احمد نے مزید لکھا کہ غزہ میں لوگوں کو کھانے، پانی اور بجلی سے محروم کرنا اور ان کو گھروں سے بے دخل کرنا جنگی جرائم ہیں۔

اداکار نے لکھا کہ ہمیں خود کو غزہ کے لوگوں کی طرف رکھنا چاہئے اس سے قبل کہ واپسی کا رستہ بھی نہ مل سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں