غزہ اسپتال پر بمباری کے شعلوں میں اسرائیل خود ہی بھسم ہوجائے گا ایران

غزہ اسپتال پر اسرائیلی حملے میں 500 فلسطینیوں کی شہادت پر آج ایران میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے


ویب ڈیسک October 18, 2023
غزہ کے اسپتال میں اسرائیلی حملے پر ایران میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے، (فوٹو: فائل)

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیل کے سفاکانہ حملے میں 500 فلسطینیوں کی شہادت پر آج یوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے طاقت کے زعم میں معصوم اور بے کس مریضوں کو بے رحمی سے نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے غزہ کی پٹی میں بیپٹسٹ اسپتال پر تباہ کن اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسپتال پر بمباری سے اُٹھنے والے ان بلند شعلوں میں جلد ہی اسرائیل خود بھسم ہوجائے گا۔

یہ خبر پڑھیں : چوری اُس پر سینہ زوری؛ اسرائیل نے اسپتال میں حملے کا ذمہ دار اسلامی جہاد کو ٹھہرا دیا

ایرانی صدر نے غزہ کے اسپتال پر بمباری کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس دل خراش قتل عام پر بدھ کو ملک بھر میں سوگ کا دن ہوگا۔ اسرائیل کے اس گھناؤنے جنگی جرم پر کسی بھی آزاد شخص کی خاموشی جائز نہیں۔

صدر ابراہیم رئیسی نے یہ بھی کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی غزہ میں لگائی گئی آگ خود ان ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی اور فتح مظلوم فلسطینیوں کا مقدر ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ؛ جوبائیڈن نے اسپتال حملے میں اسرائیل کو کلین چٹ دیدی

ادھر لبنان میں بھی ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ نے غزہ اسپتال پر حملے پر آج ملک بھر میں "یوم غم و غصہ" منانے کا مطالبہ کیا۔ اس دن ہڑتال کی جائے گی، سڑکوں اور چوکوں پر اسرائیل کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے۔

اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے بھی اسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ جنگی جرم اور نسل کشی قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی بمباری کی دھمکی اور انخلا کے الٹی میٹم کے بعد سے 10 لاکھ سے زیادہ لوگ شمالی غزہ سے نقل مکانی کر کے جنوبی علاقے میں نقل مکانی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 فلسطینی شہید

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کو چھوٹے چھوٹے علاقوں میں محصور کیا جا رہا ہے، جہاں زندگی بچانے کی ضروری اشیاء بھی ختم ہو رہی ہیں۔ اقوام متحدہ نے امداد پہنچانے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا کہ غزہ میں 115 صحت کے مراکز پر حملے کیے گئے ہیں جس کے باعث شہر کے زیادہ تر اسپتال میں کام بند ہوگیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں