ڈاکٹرعاصم و دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی
عدالت نے ریفرنس کی بغیر کسی کارروائی کے 4 نومبر تک ملتوی کردی
احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔
کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ریفرنس کی بغیر کسی کارروائی کے 4 نومبر تک ملتوی کردی۔
نیب کے مطابق ملزمان میں بشارت مرزا، ذوہیر صدیقی، شعیب وارثی، خالد رحمان، ملک عثمان، یوسف جمیل اور اقبال زیڈ احمد شامل ہیں۔ ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔