سعودی عرب میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق

جازان میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں رواں برس درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں


ویب ڈیسک October 23, 2023
مکہ مکرمہ میں بھی اگست میں کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گری تھی، فوٹو: فائل

سعودی عرب کے علاقے جازان میں شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے اس طرح رواں برس ایسے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو درجن سے زائد ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں جنوب مغربی علاقے جازان کے علاقے الادبی میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے تباہی مچا دی اور معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔

اسی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کے ایک واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تاہم اس حوالے سے مقامی حکام کی جانب سے متاثرین سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کھجور کے کھیت میں آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی تھی اور پورا کھیت جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس میں کوئی مخصوص اعداد و شمار تو نہیں بتائے گئے تاہم وزارت صحت کا حوالہ دیکر کہا گیا ہے کہ جازان میں رواں برس آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں درجنوں اموات ہوئی ہیں۔

سعودی عرب میں اس بار غیر معمولی مون سون بارشیں ہوئی ہیں۔ اگست میں ہی مکہ مکرمہ میں ہونے والی بارشوں اور طوفان کے باعث اسکول بند کردیئے گئے تھے اور آن لائن تعلیم دی گئی تھی۔

اگست میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں خانہ کعبہ کے نزدیک ایک تاریخی عمارت پر آسمانی بجلی کلاک ٹاور سے ٹکرا رہی تھی تاہم خوش قسمتی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

ایک اور ویڈیو میں خانہ کعبہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارشوں میں صحن میں صفائی کرنے والے اہلکار توازن کھو بیٹھے اور ہوا میں اُڑتے ہوئے دور جا گرے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں