بلوچستان حکومت کا ڈیڈ لائن ختم ہونے پر غیرقانونی تارکین کیخلاف اقدامات کا عندیہ

ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی غیر قانونی تارکین کیخلاف اقدامات کریں گے، پراپرٹی ضبط کی جائے گی، نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان


ویب ڈیسک October 28, 2023
فوٹو فائل

بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی گئی، ڈیڈ لائن پوری ہوتے ہی کریک ڈاؤن کریں گے اور جعلی شناخت کارڈ بنانے والوں کیخلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کیلئے ڈیڈ لائن میں توسیع کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ غیر قانونی غیر ملکیوں کو دی گئی ڈیڈ لائن پوری ہونے میں تین دن باقی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڈ لائن پوری ہونے پرمتعلقہ ادارے غیر قانونی تارکین کو نکالنے کاکام کرینگے اور ان کی پراپرٹی ضبط کی جائے گی۔

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ غیر ملکی تارکین کو جعلی شناختی کارڈز بنا کر دینے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جا رہی ہے،

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں