جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو سزا 4سال قید کی سزا

ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں


ویب ڈیسک October 29, 2023
فوٹو : ایف آئی اے سائبر کرائم

جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 4 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج محمد وارث جاوید نے نعمان عطاء کو مجرم قرار دیتے ہوئے 4 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ایف آئی اے کی جانب سے اسٹنٹ ڈائریکٹر لاء اسکندر زمان نے مقدمے کی پیروی کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی چوہدری عبدالروف کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

تبصرے (1)

Mahtab Arshad | 1 month ago | Reply Kch mnth phly blackmail kiya ja ra tha kiya usky khilaf abhi complain ho skhti sary sboot wagira mery pss hyn
کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں