انڈیا میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی ختم نہیں ہوگی فلک شبیر
ٹی سیریز کی طرف سے 2015 میں ممبئی کے دورے کے موقع پر مجھے جو پابندی نوٹس دیا گیا تھا وہ اب بھی قابل عمل ہے، گلوکار
پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے کہا ہے کہ انڈین حکومت پاکستانی فنکاروں پر اپنے ملک میں کام کرنے کی پابندی ختم نہیں کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں سے سیشن میں گلوکار نے کہا کہ انڈیا ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرے گا۔
انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ٹی سیریز کی طرف سے 2015 میں انہیں ممبئی کے دورے کے موقع پر جو پابندی نوٹس دیا گیا تھا وہ ابھی قابل عمل ہے۔
ممبئی ہائیکورٹ نے حال ہی میں ایک فیصلہ دیا ہے جس میں پاکستانی فنکاروں پر انڈیا میں کام کرنے کی پابندی کو غلط قرار دیا گیا ہے۔
کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ توقع کی جارہی تھی کہ انڈیا میں پاکستانی فنکاروں کیلئے دوبارہ کام کرنے کے مواقع پیدا ہوں گے لیکن فلک شبیر نے ایسی توقعات کو مسترد کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی فنکاروں پر انڈیا میں پابندی کی درخواست بھارتی عدالت نے مسترد کردی
واضح رہے کہ پاکستانی فنکاروں کا انڈیا میں کام کرنے پر پابندی کا مطالبہ 2019 سے سامنے آیا تھا اور اس کے بعد متعدد پاکستانی فنکار فواد خان، ماہرہ خان، عاطف اسلم، راحت فتح علی خان اور دیگر انڈیا میں کام کرنے سے روک دیئے گئے ہیں۔