تربت میں فائرنگ سے چار مزدور اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق
جاں بحق مزدوروں کا تعلق پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ سے اور پولیس اہلکار کا تعلق تربت کے علاقے نودز سے ہے
بلوچستان کے شہر تربت میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے چار مزدور اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، مزدورں کا تعلق پنجاب سے ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار مزدور اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، جاں بحق مزدوروں کا تعلق پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ سے ہے اور جاں بحق پولیس اہلکار کا تعلق تربت کے علاقے نودز سے ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، زخمی اور جاں بحق افراد کی لاشیں ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردیں، پولیس کی ٹیم نے جائے وقوع پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔