مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں تو غصے میں رہیے

غصے میں لوگ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے زیادہ مؤثر انداز میں کوشش کرتے ہیں، تحقیق


November 02, 2023

ماہرین کا ماننا ہے کہ غصے میں لوگ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے زیادہ مؤثر انداز میں کوشش کرتے ہیں۔

ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی میں 233 طلبا پر کی جانے والی تحقیق میں ان کو ایسی تصاویر دِکھائی گئیں جو یا تو نیوٹرل تھیں یا پھر ایسی تھی جن سے خوش باشی، اداسی، خواہش یا غصے کے جذبات اجاگر ہوتے تھے، مثال کے طور پر ان طلبا کی یونیورسٹی فٹبال ٹیم کی تذلیل کرنا وغیرہ۔

بعد ازاں ان طلبا کو 20 منٹ کے اندر ایناگرام (الفاظ کے حروف کی ترتیب بدل کر دوسرے الفاظ بنانا) حل کرنے کے لیے دیے جس میں ان کو حقیقی الفاظ کا پتہ لگانا تھا۔

اس دوران دیکھا گیا جب لوگ غصے میں تھے تو ان کے ایناگرام درست حل کرنے کی شرح 39 فی صد زیادہ تھی۔ محققین نے ان افراد کو مشکل ایناگرام سے ہار ماننے کے بجائے حل کرنے کے لیے سخت کوشش کرتا ہوا بھی پایا۔

تاہم، ایک دوسرے تجربے میں غصے میں لوگوں کو ٹیسٹ کے دوران جھانسا دیتے ہوئے پایا گیا۔

تحقیق کے سربراہ پروفیسر ہیتھر لینچ کا کہنا تھا کہ لوگوں کا اکثر ماننا ہوتا ہے کہ خوشی کا احساس مثالی ہوتا ہے اور اکثریت یہ سمجھتے ہیں کہ خوشی کی تلاش زندگی کا بڑا مقصد ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نظریہ کہ مثبت جذبات ذہنی صحت اور فلاح کے لیے مثالی ہوتے ہیں ، جذبات کے نفسیاتی پہلو کے لیے اہم ہوتا ہیں لیکن گزشتہ تحقیق بتاتی ہے کہ جذبات کا مرکب (بشمول منفی جذبات جیسے کہ غصہ) بہترین نتائج کا سبب ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں