پی آئی اے نے پروازوں پربچوں کے لیے الگ مینومتعارف کروادیا
کڈز مینیومیں ڈونٹس،کپ کیک،نگٹس،پیسٹریز اورمختلف قسم کے جوسزسمیت دیگراشیا شامل ہیں، ترجمان
پی آئی اے نے اپنی پروازوں پربچوں کے لیے الگ مینو متعارف کروادیا،کڈزمینیومیں ڈونٹس،کپ کیک،نگٹس اورجوسزشامل ہیں۔
قومی ایئرلائن انتظامیہ نے پروازوں پرکم عمرمسافروں (بچوں) کے لیے الگ مینو متعارف کرادیا، دوران پروازجہازمیں سواربچوں کو لنچ اورڈنرمیں خصوصی مینیو پیش کیاجائےگا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کڈز مینیومیں ڈونٹس،کپ کیک،نگٹس،پیسٹریز اورمختلف قسم کے جوسزسمیت دیگراشیا شامل ہیں۔ یوں 30ہزارفٹ کی بلندی پرجہازمیں بچوں کو ان کے من پسند کھانے دستیاب ہوں گے۔
ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ عموماً بچے اپنی فیملیزکے ساتھ فضائی سفرکرتے ہیں، یہ نئی سہولت ان کی پسند اورمزاج کو مد نگاہ رکھ کرمتعارف کروائی جارہی ہے۔