پی آئی اے کی نجکاری، فنانشل ایڈوائزر تعیناتی کی منظوری

ارشاد انصاری / اے پی پی  ہفتہ 11 نومبر 2023
فرسٹ وومن بینک کی نجکاری میں غیر ضروری تاخیر کی ذمے داری کے تعین کا فیصلہ—فائل فوٹو

فرسٹ وومن بینک کی نجکاری میں غیر ضروری تاخیر کی ذمے داری کے تعین کا فیصلہ—فائل فوٹو

اسلام آباد: پی آئی اے کارپوریشن کی نجکاری کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی سربراہی میں نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کارپوریشن کی نجکاری کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری کے سوا کوئی چارہ نہیں، فواد حسن فواد

اجلاس میں ارنسٹ اینڈ ینگ کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کو کامیاب بولی دہندہ قرار دیا گیا اور بورڈ نے تمام طریقہ کار کی شفافیت کو سراہا۔ بورڈ نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ اور فرسٹ ویمن بنک لمیٹڈ کے فنانشل ایڈوائزرز کے ساتھ سروس معاہدات کی توسیع/تجدید کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں بورڈ نے فرسٹ وومن بینک لمیٹڈ اور ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری میں غیر ضروری تاخیر کی ذمہ داری کے تعین کا بھی فیصلہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔