اورنگی ٹاون میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مسجد کے موذن کو قتل کردیا

موٹر سائیکل سوار 35 سالہ مولانا رحیم اللہ کو موٹر سائیکل 2 ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا


Staff Reporter November 13, 2023
—فائل فوٹو

اورنگی ٹاون کے علاقے بہار کالونی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مسجد کے موذن کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے بہار کالونی میں شادی ہال کے قریب سے موٹر سائیکل سوار 35 سالہ مولانا رحیم اللہ جارہے تھے کہ موٹر سائیکل 2 ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ریسکیو ٹیم نے مقتول کی لاش فوری طور جناح اسپتال پہنچائی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پسٹل کے 2 خول ملے ہیں واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول سے ملزمان نے کوئی بھی موبائل فون اور نقدی نہیں چھینی جو ان کے پاس موجود ہے واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کررہے ہیں جائے وقوعہ سے سی سی فوٹیج میں حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مقتول کے بھائی نے میڈیا کو بتایا رحیم اللہ علاقے کی مسجد کے موذن تھے مسجد سے نماز پڑھکر نعت خوانی کے پروگرام میں جارہے تھے کہ انھیں راستے میں قتل کردیا گیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ مقتول چھ ماہ کے بیٹے کے باپ تھے اور ان کا کسی بھی سیاسی یہ مذہبی جماعت کو کوئی تعلق نہیں تھا اورنگی ٹاون بہار کالونی کے رہائشی تھے ،

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں