پولنگ ڈیوٹی الیکشن کمیشن نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ملازمین کی فہرستیں مانگ لیں

عام انتخابات کے لیے 10 لاکھ پولنگ اسٹاف کی ضرورت ہو گی، چیف سیکریڑیز، گورنر اسٹیٹ بینک اور اکاؤنٹنٹ جنرل کو مراسلہ


ویب ڈیسک November 23, 2023
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پولنگ عملے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور اداروں سے افسران و ملازمین کی فہرستیں طلب کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکریڑیز، سیکرٹری توانائی، گورنر اسٹیٹ بینک اور اکاؤنٹنٹ جنرل کو خطوط ارسال کیے ہیں جن میں عام انتخابات کے دوران پولنگ عملے کے فرائض انجام دینے کے لیے افسران و ملازمین کی فہرستیں فراہم کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے لیے 10 لاکھ پولنگ اسٹاف کی ضرورت ہو گی اور آئین کے تحت تمام وفاقی، صوبائی حکومتیں اور ادارے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔

الیکشن کمیشن نے صوبوں سے تعلیمی اداروں کے اساتذہ، وزارت توانائی اور نیشل بینک اور متعلہ بینکوں کے افسران کی بھی فہرستیں مانگ لی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو افسران و ملازمین کی فہرستیں جلد مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں