’انیمل‘ کا خونی کردار والد رشی کپور سے متاثر ہے رنبیر کپور کا انکشاف

’انیمل‘ یکم دسمبر کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی


ویب ڈیسک November 24, 2023
فوٹو : ایکسپریس ٹریبیون

بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ میگا ایکشن فلم 'انیمل' کا کردار ان کے والد رشی کپور سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ان کے والد اسی طرح غصے اور جذباتی انداز میں بات چیت کیا کرتے تھے۔

رنبیر کپور کو نئی فلم میں اپنے والد (انیل کپور) کی محبت میں جنونی دکھایا گیا ہے اور وہ اپنے والد کے دشمنوں سے بدلہ لینے کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار نظر آتے ہیں۔

'انیمل' میں رنیبر کے مقابلے میں بوبی دیول ولن کا کردار ادا کررہے ہیں اور ٹریلر میں ان کی انٹری کہانی کے ماحول کو یکسر تبدیل کردیتی ہے۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رنبیر کپور کے مدمقابل راشمیکا مندانا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

فلم 'انیمل' یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں