ہریتھک روشن کی ایکشن فلم ’فائٹر‘ کا ٹیزر کب ریلیز ہوگا تاریخ سامنے آگئی
سدھارتھ آنند کی نئی فلم کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے اور اسے اگلے برس ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا
بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی نئی ایکشن فلم 'فائٹر' کے ٹیزر کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔
انڈسٹری میں نامور ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کی نئی فلم کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے اور فلم کو اگلے برس ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم میکرز کی طرف سے 'فائٹر' کی ریلیز سے قبل اس کی پچاس روزہ تشہیری مہم بنائی گئی ہے اور جلد اس پر عمل در آمد شروع ہوجائے گا۔
'فائٹر' کی تشہیری مہم کا آغاز فلم کے پہلے ٹیزر سے کیا جائے گا جو پانچ دسمبر کو مداحوں کیلئے پیش کیا جائے گا۔
فلم کی پوسٹ پروڈکشن اور ساؤنڈ مکسنگ کا کام جاری ہے اور جب تک وہ مکمل نہیں ہوجاتا مداحوں کو فلم کے متعلق ٹیزر اور گانوں سے اپڈیٹ رکھا جائے گا۔