ترک فٹبال کلب کے صدر نے ریفری کے منہ پر گھونسا جڑ دیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 13 دسمبر 2023
فٹبال کلب انقرہ گوکو کے صدر فاروق کوکا نے میچ ڈرا ہونے پر میچ ریفری حالیل امت میلیر پر حملہ کردیا۔ فوٹو: گیٹی

فٹبال کلب انقرہ گوکو کے صدر فاروق کوکا نے میچ ڈرا ہونے پر میچ ریفری حالیل امت میلیر پر حملہ کردیا۔ فوٹو: گیٹی

انقرہ: ترک فٹبال کلب کے صدر نے ریفری کے منہ پر گھونسا جڑ دیا۔

ترکیہ میں ایک ٹاپ فٹبال کلب انقرہ گوکو کے صدر فاروق کوکا نے میچ ڈرا ہونے پر میچ ریفری حالیل امت میلیر پر حملہ کردیا، فائنل وسل کے بعد وہ تیزی سے میدان میں داخل ہوئے اور ریفری کے منہ پر گھونسا جڑ دیا، جس سے وہ نیچے گرے تو فاروق کے ساتھ موجود افراد نے ریفری کو ٹھوکریں مارنا شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: چینی فٹبال کوچ نے مقابلے کے دوران ریفری کو تھپڑ جڑ دیا

دیگر حکام اور سیکیورٹی حکام نے حالیل کو چھڑوایا، فاروق کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے بھی واقعہ کی مذمت کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔