توہین الیکشن کمیشن کیس عمران خان کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل

جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں فل بینچ 18 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا


ویب ڈیسک December 13, 2023
(فوٹو: فائل)

توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے فل بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تین رکنی فل بینچ تشکیل دیا جس کی سربراہی جسٹس مس عالیہ نیلم کرے گی۔ دیگر بینچ کے ارکان میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں۔

فل بینچ 18 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

سنگل بینچ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بینچ بنانے کی سفارش کی تھی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کو چیلنج کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں