غزہ میں مسلسل بمباری سے اسرائیل اپنی عالمی حمایت کھو رہا ہے امریکا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنی کابینہ کے سخت گیر وزرا سے جان چھڑائیں، امریکی صدر جوبائیڈن


ویب ڈیسک December 13, 2023
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنی کابینہ کے سخت گیر وزرا سے جان چھڑائیں، امریکی صدر جوبائیڈن (فوٹو: فائل )

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو خبردار کیا ہے کہ غزہ کے شہریوں پر بلا امتیاز بمباری سے اسرائیل اپنی عالمی حمایت کھو رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو امریکا اور یورپی یونین کی حمایت حاصل ہے لیکن غزہ میں بچوں، خواتین اور نہتے شہریوں پر مسلسل بمباری سے وہ اپنی بین الااقوامی حمایت کھو رہا ہے۔

انتخابی مہم کے لیے فنڈز جمع کرنے کی ایک تقریب سے خطاب میں جو بائیڈن نے اسرائیل کے اس مؤقف کی تائید کی کہ جنگ بندی سے حماس مضبوط ہوگی تاہم امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو صرف جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کی تاکید کی۔

یہ خبر پڑھیں : غزہ میں جنگ کا مقصد حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے، اسرائیل

امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنی کابینہ کے سخت گیر ارکان کو تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیدیا جو بلاامتیاز بمباری جیسے انتہائی قدم اُٹھانے پر زور دیتے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ نے بھی غزہ میں اسرائیلی بمباری میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پائیدار جنگ بندی کی مطالبہ کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اقوام متحدہ؛ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

تینوں ممالک کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حماس کو شکست دینے کا مطلب فلسطینی معصوم شہریوں کو مسلسل تکلیف میں رکھنا نہیں ہونا چاہیے۔ فلسطینی عوام کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں