تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے 9 مئی مقدمے میں گرفتار

سانحہ 9 مئی کی چیئرمین سمیت پوری پارٹی مذمت کر چکی امید ہے، تحریک انصاف کے ٹکٹ ہی پر الیکشن لڑوں گا ، بیان


ویب ڈیسک December 14, 2023
عمر تنویر بٹ نے خود کو عدالت میں سرنڈر کیا تھا (فوٹو: اسکرین گریب)

پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کو 9 مئی مقدمے کے سلسلے میں گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ کو انسداد دہشت گردی عدالت سے حراست میں لیتے ہوئے سانحہ 9 کے حوالے سے تھانہ سٹی میں درج مقدمے میں گرفتاری ڈال دی۔

 



پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ اپنے وکلا ساتھ عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست دائر کرتے ہی خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔

جج ملک اعجاز آصف نے سرنڈر کرنے پر عبوری ضمانت ڈسپوز آف کر دی ۔ سابق ایم پی اے نے اس موقع پر کہا کہ سانحہ 9 مئی کی چیئرمین سمیت پوری پارٹی مذمت کر چکی امید ہے، ہمیں انصاف ملے گا۔ اس کیس میں اشتہاری کیا گیا، اب سرنڈر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہی پر الیکشن لڑوں گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں