نام سے متعلق افواہوں سے تنگ پریتی زنٹا کا بوبی دیول پر الزام

مجھے نہیں معلوم کہ گوگل اور وکی پیڈیا پر میرا نام 'پریتم سنگھ زنٹا' کیوں لکھا گیا ہے


ویب ڈیسک December 15, 2023
پریتی زنٹا اور بوبی دیول کی سُپر ہٹ فلم "سولجر" سال 1998 میں ریلیز ہوئی تھی : فوٹو : ویب ڈیسک

ماضی کی مقبول ترین بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے نام سے متعلق افواہوں کا ذمہ دار ساتھی اداکار بوبی دیول کو ٹھہرا دیا۔

پریتی زنٹا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ "بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے رہتے ہیں کہ میرا اصل نام 'پریتی زنٹا' ہے یا 'پریتم سنگھ زنٹا' ہے، تو میں صرف یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ پریتم سنگھ زنٹا میرا نام نہیں ہے"۔

اداکارہ نے کہا کہ "مجھے نہیں معلوم کہ گوگل اور وکی پیڈیا پر میرا نام 'پریتم سنگھ زنٹا' کیوں لکھا گیا ہے لیکن میرا اصل نام ہمیشہ سے ہی پریتی زنٹا رہا ہے"۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ "مجھے امید ہے کہ اب سب کو میرا اصل نام معلوم ہوگیا ہوگا، میں دوبارہ واضح کررہی ہوں کہ میرا نام پریتی زنٹا ہے"۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے پریتی زنٹا نے کیپشن میں لکھا کہ "گزشتہ کچھ برسوں سے میں نے میڈیا کے مختلف مضامین میں مسلسل پڑھا ہے کہ میں نے اپنا نام پریتم سنگھ زنٹا سے بدل کر پریتی زنٹا کر لیا ہے"۔

پریتی زنٹا نے کہا کہ "میں نے کئی بار میڈیا پر یہ بتایا ہے کہ فلم 'سولجر' کے سیٹ پر میرے ساتھی اداکار بوبی دیول مجھے مذاق میں تنگ کرنے کے لیے پریتم سنگھ زنٹا کہہ کر پکارتے تھے"۔

اداکارہ نے کہا کہ "بوبی دیول کی وجہ سے لوگوں کو لگتا ہے کہ میرا اصل نام پریتم سنگھ زنٹا ہے، براہ کرم! آپ بوبی دیول سے پوچھیں کہ انہوں نے میرے لیے یہ نام کیوں منتخب کیا تھا"۔



واضح رہے کہ پریتی زنٹا اور بوبی دیول کی سُپر ہٹ فلم "سولجر" سال 1998 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں شاندار اداکاری کی وجہ سے پریتی زنٹا کو خوب شہرت ملی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں