جسٹس سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 2 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جائیں گے
سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود چیف جسٹس آف پاکستان کا منصب سنبھالیں گے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کل قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس طارق مسعود 2 ہفتوں تک قائم مقام چیف جسٹس کی ذمے داریاں سر انجام دیں گے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی 2 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جائیں گے، اس دوران جسٹس سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔