شادی کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرنا چاہئے میکال ذوالفقار

میکال ذوالفقار اور سارہ بھٹی نے 2010 میں شادی کی اور ان دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی


ویب ڈیسک December 15, 2023
فوٹو : فائل

پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے کہا ہے کہ شادی کا فیصلہ کرنے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہئے اور ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے۔

ساتھی اداکار عمران اشرف کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ جس شخص سے کسی کو شادی کرنی ہے سب سے پہلے اس کو اچھی طرح سے جاننے اور سمجھنے کی کوشش کریں۔

میکال ذوالفقار اور سارہ بھٹی نے 2010 میں شادی کی تھی اور ان دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

شوبز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ انڈین فلمسازوں نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کا استحصال کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار نے 2007 میں نصیرالدین شاہ کے ساتھ اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا جبکہ وہ اکشے کمار اور انوپم کھیر کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں