اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 4 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا

شہید نوجوانوں کی شناخت 17 سالہ راشد اور سمیر جبکہ 20 سالہ یزان اور 24 سالہ حکمت کے ناموں سے ہوئی


ویب ڈیسک December 18, 2023
شہید فلسطینیوں کی شناخت 17 سالہ راشد اور سمیر جبکہ 20 سالہ یزان اور 24 سالہ حکمت کے ناموں سے ہوئی، فوٹو: فائل

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے 4 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں بھی اپنی جارحیت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

تازہ کارروائی میں اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے رفاہ کیمپ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران 17 سالہ راشد حبیب، 17 سالہ سمیر محمد، 20 سالہ یزان الخطیب اور 24 سالہ حکمت سمیر کو شہید کردیا۔

یاد رہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت اور یہودی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر بلاجواز حملوں کی امریکا نے بھی شدید مذمت کی تھی اور اسرائیل سے ایسی کارروائیوں سے باز رہنے کا کہا تھا۔

یاد رہے کہ آج ہی اسرائیلی فوج نے غزہ کے جلبانہ پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 90 فلسطینی شہید ہوگئے۔

7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی جن میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں