پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کا الیکشن کمیشن میں اندراج

پرویزختک چیئرمین، محمود خان وائس چیئرمین اور صالح محمد صدر ہوں گے، الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشنز بھی تسلیم کرلیے


ویب ڈیسک December 20, 2023
(فوٹو: فائل)

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کو الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ کرلیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پاکستان تحریک اصلاحات کا نام پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین ہوگا، جسے الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ کرلیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کو ان لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق محمود خان وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین اور صالح محمد پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے صدر ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے انٹرا پارٹی الیکشنز کو بھی تسلیم کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں