کراچی میں ڈاکوؤں نے پولیس افسرکو فیملی سمیت لوٹ لیا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 21 دسمبر 2023
 فوٹو؛ فائل

فوٹو؛ فائل

  کراچی: شہرقائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ڈاکوؤں نےا سلحے کے زور پر پولیس افسرکو فیملی سمیت لوٹ لیا۔

شہرمیں پولیس اسٹریٹ کرمنلز پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی،  عام شہریوں کے ساتھ ساتھ خود قانون کے محافظ  بھی اب اسٹریٹ کریمنلز کا نشانہ بن رہے ہیں،  شاہ فیصل کالونی میں پولیس افسرکوفیملی سمیت گھرکی دہلیز پر لوٹ لیا گیا۔

سرِعام ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پرسوار دومسلح ملزمان نے فیملی  سے  موبائل، نقدی اورطلائی زیورات لوٹے اورفرارہوگئے۔

ملزمان نے جاتے ہوئے فائرنگ بھی کی۔ لُٹنے والا پولیس افسر ثاقب ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ کا سابق ریڈر اور ایسٹ ہیڈ کوارٹرز میں تعینات ہے۔

شاہ فیصل کالونی پولیس نےمقدمہ درج کر کے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔