شمالی وزیرستان میں دھماکا، بکریاں چَراتے ہوئے تین بچے جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 4 جنوری 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

میران شاہ: شمالی وزیرستان میں کھیتوں کے اندر دھماکے کے سبب تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کجھوری چیک پوسٹ کے قریب دوپہر کے وقت کھیت میں ہوا ہے جس کی زد میں تین بچے آئے جو کہ اس وقت ہوا بکریاں چرانے کے لیے آئے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق دھماکا ہنی مون ہوٹل کے قریب کھیت میں ہوا، دھماکے کے سبب تینوں بچے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں پانچ سے پندرہ برس کے درمیان ہیں، بچوں کا تعلق کھجوری ذاکر خیل گاؤں سے ہے، بچے چرواہے تھے۔

پولیس نے لاشیں ہیڈ کوارٹر اسپتال میرعلی منتقل کردی ہیں، دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم امکان ہے کہ دھماکا لینڈ مائن کا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔