ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب دگنا کیے بغیر ترقی نہیں کرسکتے شمشاد اختر

منی لانڈرنگ، اسمگلنگ، فسکل فراڈ اور ٹیکس چوری معیشت کو متاثر کر رہی ہے، وزیر خزانہ


Staff Reporter January 27, 2024
منی لانڈرنگ، اسمگلنگ، فسکل فراڈ اور ٹیکس چوری معیشت کو متاثر کر رہی ہے، وزیر خزانہ (فوٹو: فائل)

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ٹیکس برائے جی ڈی پی تناسب دوگنا کیے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کرسکتے.

وزیرخزانہ نے کسٹمز ہاؤس کراچی میں عالمی کسٹمز ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسٹمز میں اصلاحات اور خصوصا کراس بارڈر ٹریڈ ایک مشکل مرحلہ ہے، اصلاحات کے ایجنڈے میں ڈیوٹی کی شرح اور ایس آر اوز کی تعداد میں کمی شامل ہے، منی لانڈرنگ ،اسمگلنگ، فسکل فراڈ اور ٹیکس چوری معیشت کو بری طرح متاثر کررہی ہے اور اس حوالے سے محکمہ کسٹمز میں ایک آسان اور سہل سسٹم بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کیلیے مشاورت کاعمل گزشتہ 5ماہ سے جاری ہے، ایف بی آر ممبران سے بھی اصلاحات سے متعلق سفارشات اسکیمیں لی گئی ہیں، اصلاحات میں چیرمین ایف بی آر بھی آن بورڈ ہے، توقع ہے اس سال ایف بی آر 9اعشاریہ 4 ٹریلین روپے سے زائد کا ریونیو ہدف حاصل کرلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بینک سے قرض لے کر کاروبار کرنے کی سوچ سے نکلنا ہوگا، نگراں وزیر خزانہ

ان کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے بارڈر اسٹیشنز پر ٹرانزٹ ٹریڈ سسٹم اینٹیگریٹڈ ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں انسانی مداخلت کے بغیر ٹریڈ کلیئرنس تیز رفتار اور تجارتی حجم بڑھے گا، پاکستان میں 2 سے 4 کھرب روپے کا ریونیو پوٹینشل ہے، ریونیو بڑھانے کے لیے ٹیکس اور ویلیوایشن پراسیسنگ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی سی ایل اور ایس ایس جی سی کے گردشی قرضوں سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہی کیلیے وزارت توانائی اور وزارت خزانہ آن بورڈ ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر کسٹمز آپریشنز ایف بی آر ڈاکٹر فرید اقبال نے کہا کہ ہم عالمی تجارت کو آسان بنانے اور اپنی سرحدوں کی حفاظت میں دنیا بھر میں کسٹم انتظامیہ کے اہم کردار کی یاد منانے کے لیے جمع ہیں، جس کا "مقصد کے ساتھ روایتی اور نئے شراکت داروں کو شامل کرنا" کے موضوع کے تحت ہم بین الاقوامی تجارت کی ابھرتی ہوئی حرکیات اور اس بدلتے ہوئے منظر نامے کو نیویگیٹ کرنے میں باہمی تعاون کی اہم ضرورت کا جائزہ لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آمدنی اور اخراجات کا فرق کم کرنے کیلیے مالیاتی نظام میں جامع تبدیلی ضروری ہے، نگراں وزیر خزانہ

کلکٹر کسٹمز باسط عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت گذشتہ 7ماہ میں تابڑ توڑ کارروائیاں کرتے ہوئے 1000کیسز میں 3.5ارب روپے کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کیں، انسداد اسمگلنگ مہم کی کارروائیوں میں محکمہ کسٹمز کے اہلکاروں پر حملے بھی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں