ویگو ڈالہ کلچر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 79 افراد گرفتار

7 روزہ کریک ڈاؤن میں ملزمان کے قبضہ سے 02 کلاشنکوف، ایک رائفل،2 بندوق، 73 پستول اور 289 گولیاں برآمد کیں، پولیس


ویب ڈیسک January 27, 2024
—فوٹو:ایکسپریس نیوز

پولیس نے 7 روز میں الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں 79 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث تھے۔

ایس پی احمد زنیر چیمہ کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 07 روزہ کریک ڈاؤن میں 79 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 02 کلاشنکوف، ایک رائفل، 2 بندوق، 73 پستول اور 289 گولیاں برآمد کی گئیں۔

ایس پی کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی احمد زنیر چیمہ نے زور دیا کہ ڈالہ کلچراور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہےاور کسی بھی قسم کی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں