غلطیاں جن کی وجہ سے گھر چور کیلئے آسان ہدف ہوجاتا ہے سابق چور کی نشاندہی

میں نے اپنے والدین سے چوری کرنے کے طریقے سیکھے، جینی ریڈکلف


ویب ڈیسک January 28, 2024
[فائل-فوٹو]

امریکا کی ایک خاتون جو کہ ماضی میں گھروں میں چوریاں کرتی تھیں، نے اب حال ہی میں ایسی غلطیوں کی نشاندہی کی ہے جن کی وجہ سے ایسے گھروں میں چوری کرنا چوروں کیلئے آسان ہوجاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک سے تعلق رکھنے والی جینی ریڈکلف نے اپنے والدین کی طرف سے نوعمری میں چوری کے کرتب سیکھے جس کے بعد انہوں نے خالی گھروں میں گھُس کر کارروائی ڈالنا شروع کی۔

جینی کی چوری کا کام 20 سال قبل اس وقت تک چلتا رہا جب تک ان کی ملاقات ایک فٹبالر سے نہیں ہوگئی جس نے انکی طرز زندگی کو بدل ڈالا اور انہوں نے اپنی مجرمانہ سرگرمیوں کو خیرباد کہہ دیا۔ اب انہوں نے اپنے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے چند ایسی غلطیوں کی طرف عوام کی توجہ دلائی ہے جس کی وجہ سے ان کا گھر چوروں سے غیرمحفوظ ہوجاتا ہے۔ لوگوں کی طرف سے کی جانے والی یہ غلطیاں درج ذیل ہیں:

1) سوشل میڈیا پر اپنے گھر یا خود سے متعلق معلومات شیئر کرنا: جینی نے بتایا کہ یہ کرنے سے مجرموں کو آپ کی ہر حرکت پر نظر رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ انٹرنیٹ کے آغاز کے بعد سے چوروں کو اب لوگوں کی گفتگو سننے کی ضرورت نہیں رہی ہے۔ وہ صرف سوشل میڈیا کو ٹرول کرکے اپنا ٹارگٹ چن لیتے ہیں۔

2) گھروں میں نصب سی سی ٹی وی سسٹم: گھر میں نصب پورا سی سی ٹی وی سسٹم کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھیں بجائے یہ کہ کسی کمپنی کو اس پر مامور کریں، انہوں نے بتایا کہ اسطرح معلومات کو ٹریک اور شیئر کیا جاسکتا ہے اور کسی بھی منسلک ڈیوائس کو ہیک کیا جاسکتا ہے۔ لہذا اپنی حفاظت اور رازداری کا خیال رکھیں۔

3) اپنے گھریلو استعمال کے اوزاروں کی جگہ: اوزاروں کو ایسی جگہ پر نہ چھوڑیں جہاں مجرم آسانی سے ان تک رسائی حاصل کر سکیں اور ان کا استعمال کرکے وہ گھروں میں گھُس سکیں۔

4) پڑوسیوں پر حددرجہ اعتماد: پڑوسیوں پر حددرجہ اعتماد نہ کریں کہ گھر کی چابی کی ایک نقل ان کے حوالے ہی کردیں۔

5) پیڑ یا بڑے پودوں کی بھرمار: جینی نے بتایا کہ ایک چور کو چھپنے کی ضرورت ہوتی ہے چاہے وہ اس وقت ہو جب وہ اندر داخل ہونے کی کوشش کررہا ہو یا جب وہ فرار ہو رہا ہو۔ صحن یا لان میں موجود درختوں اور بڑی جھاڑیاں مجرم کے چھپنے کی بہترین جگہ ہے لہٰذا انکو فوری ختم یا کم کرنا چاہیے۔

6) چور کے ذہن کو نہ سمجھنا: چور کو چکما دینے کا ہنر گھر کو محفوظ رکھنے کی کلید ہے۔ جس سے آپ اپنے گھر کو چوروں کے لیے ایک مشکل ہدف بنا سکتے ہیں۔ جب بھی آپ باہر ہوں تو چور کو ایسا لگے کہ آپ گھر پر یا لوگ موجود ہیں۔ مثال کے طور پر جب آپ باہر جائیں تو گھر کو روشن کریں، یا ہلکی سی موسیقی لگا دیں یا زیادہ چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نقلی مجسمے بنا کر مخصوص مقامات پر روشنیوں میں کھڑا کردیں جس کے ہیولے کو دیکھ کر لوگوں کو لگے کہ گھر خالی نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں