بھارتی فوج کی سرحد پار بلا اشتعال فائرنگ میں بنگلادیشی نوجوان جاں بحق

بھارتی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق بنگلادیشی شہری کی شناخت 27 سالہ رفیع الاسلام کے نام سے ہوئی


ویب ڈیسک January 29, 2024
بھارتی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق بنگلادیشی شہری کی شناخت 27 سالہ رفیع الاسلام کے نام سے ہوئی، فوٹو: فائل

بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس نے ریاست مغربی بنگال کے ضلع لالمونیرہاٹ کے پٹگرام سرحد پر فائرنگ کرکے ایک بنگلہ دیشی نوجوان کو قتل کردیا اور لاش بھی ساتھ لے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے سرحد پار جاں بحق ہونے والے بنگلادیشی نوجوان کی شناخت 29 سالہ رفیع الاسلام کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے اعتبار سے مویشیوں کا تاجر تھا۔

مقتول رفیع الاسلام بنگلادیش کے ضلع دہگرام یونین کے وارڈ نمبر 2 کے گاؤں بنگر کا رہائشی تھا اور اپنے کاروباری شراکت داروں کے ساتھ مویشی کی خرید و فروخت کر رہا تھا۔

بھارتی بارڈر فورس کے ارجن کیمپ کی پٹرولنگ ٹیم نے بلا اشتعال طور پر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 29 سالہ رفیع الاسلام جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر 2 زخمی ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بھارتی فوج نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رفیع الاسلام کی لاش اُٹھا کر اپنے پولیس اسٹیشن لے گئے جس پر بارڈر گارڈ بنگلادیش کی بٹالین 51 کے کمانڈر صوبیدار امان الزماں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے بھارتی بارڈر فورس کو خط لکھ دیا۔

بنگلادیشی کمانڈر امان الزماں نے اپنے احتجاجی خط میں فلیگ میٹنگ کے ذریعے شہری کی لاش کو فوری واپس کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں