پی ٹی آئی کی صنم جاوید کا این اے 119 سے دستبردار ہونے کا اعلان

فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا جب انہیں ایک مقدمے میں ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔


ویب ڈیسک January 29, 2024
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صنم جاوید نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضنم جاوید نے این اے 119 سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب انہیں صنم جاوید کو ایک مقدمے میں ضمانت ملتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔


ضمانت منظور ہونے کے بعد صنم جاوید باہر نکلیں تو انویسٹی گیشن پولیس نے تھانہ شادمان میں درج مقدمہ میں صنم جاوید کو گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔


واضح رہے کہ این اے 119 کے انتخابی حلقہ سے مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز کھڑی ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں