نادرا اسلام آباد کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اغوا
پولیس نے تھانہ رمنا میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا، مقدمے کا اندراج بھائی کی مدعیت میں کیا گیا
نادرا اسلام آباد کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ کو اغوا کرلیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے تھانہ رمنا میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا، مقدمے کا اندراج وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں تعینات مغوی کے بھائی کی مدعیت میں کیا گیا۔
متن مقدمے میں کہا گیا ہے کہ میرا بھائی کل رات 9 بجے گھر سے نکلا لیکن واپس نہ آیا، میرے بھائی نے کال کی لیکن اس کی آواز سے وہ گھبرایا ہوا محسوس ہوا، اس نے کال پر بتایا کہ اسے کسی نے بٹھایا ہوا ہے اور فون بند ہوگیا، شک ہے بھائی کو کس نے اغوا کر لیا ہے اور وہ تاحال لاپتا ہے بازیاب کرایا جائے۔