لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشیں جاری سرد موسم کی شدت بڑھ گئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کردیا، ضروری مشینری اور عملے کی ہمہ وقت دستیابی کی ہدایت


ویب ڈیسک February 04, 2024
(فوٹو: فائل)

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مختلف اضلاع میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارشوں کے باعث سردی بڑھ گئی اور بارش کے سلسلے کی وجہ سے فضائی آلودگی میں بھی کمی آ گئی۔ حکام کی جانب سے مزید بارشوں کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

گزشتہ رات وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بارش کی وجہ سے دھند کا خاتمہ ہوگیا اور فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ہوئی ہے جب کہ ائر کوالٹی انڈیکس 265 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں مزید بارشوں کے پیش نظر اور نکاسی آب کے لیے تمام ضروری مشینری اور عملے کو مستعد رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں