الیکشن مہم میں اسلحے کی نمائش پر 770 افراد کیخلاف مقدمات درج

ملزمان کے قبضے سے 226 کلاشنکوف سمیت 830 مختلف بور کے ہتھیار برآمد ہوئے، آر پی او


ویب ڈیسک February 04, 2024
فوٹو فائل

پولیس نے الیکشن مہم کے دوران اسلحے کی نمائش پر 770 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔

آر پی او شیخوپورہ بابر سرفراز کے مطابق الیکشن سے قبل ضلع بھر میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے انتخابی امیدواروں اور انکے حامیوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے 226 کلاشنکوف سمیت 830 مختلف بور کے ہتھیار برآمد ہوئے۔ 770 افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحے کی نمائش پر سخت پابندی ہے۔ الیکشن کو پرامن بنانا پولیس کی ذمہ داری ہے جو ہم پوری کریں گے۔ کسی کو ہلڑ بازی کی اجازت نہیں دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں