مینڈیٹ کی وجہ سے ملک دو لخت ہوا مگر سبق نہیں سیکھا گیا، سراج الحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 فروری 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی انتخابات کی ساری مشق مذاق بن چکی ہے، 70 میں ہونے والی منظم دھاندلی سے ملک دو دلخت ہوگیا مگر تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔

جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان کی جانب سے سراج الحق کا بیان جاری کیا گیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن پر قومی خزانہ سے50ارب ضائع کیے گئے، اس کا حساب کون دے گا، جماعت اسلامی انتخابات میں دھاندلی پر خاموش نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی، دھاندلی کو بے نقاب کرنے کے لیے پرامن عوامی احتجاج جاری رکھیں گے اور آئین و قانون کے اندر رہتے ہوئے تمام آپشنز استعمال کریں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک میں اب تک 12الیکشنز ہوچکے، ہر الیکشن ارینجمنٹ کے تحت ہوا، 70سے منظم دھاندلی کا سلسلہ جاری ہے، ملک دولخت ہوگیا، تاریخ سے سبق نہیں سیکھا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔