فٹ بال: کھیلوں کا شہنشاہ

سنڈے میگزین  اتوار 8 جون 2014
ورلڈ کپ 2014 کا میلہ سجے گا برازیل میں،  فوٹو: فائل

ورلڈ کپ 2014 کا میلہ سجے گا برازیل میں، فوٹو: فائل

فٹ بال چاہے بادشاہ کا کھیل نہ ہو، چاہے یہ محلوں کے بہجائے گلیوں پروان چڑھا ہو، مگر آج یہ تمام کھیلوں کا بادشاہ ہے۔مقبولیت میں اس کا کوئی موازنہ نہیں۔ پوری دنیا اِس کے عشق میں مبتلا۔ جتنا لاطینی امریکا اِسے چاہتا ہے، اتنی ہی محبت افریقا اِس کھیل سے کرتا ہے۔ عرب بھی اس کے گرویدہ ہیں، انگریز بھی اس کے دل دادہ۔ ایشیا بھی اس کے سِحر میں مبتلا ہے، آسٹریلیا بھی اس کا دیوانہ ہے۔ اور اب اس کے مہا مقابلے شروع ہونے کو ہیں۔

 

ورلڈ کپ 2014 کا آغاز ہونے والا ہے۔ اور میلہ سجے گا برازیل میں، جہاں اس کھیل کی چاہ عوام کی رگوں میں خون بن کر دوڑتی ہے۔ ماہرین کانٹے دار مقابلوں کی توقع کر رہے ہیں۔ جنون بڑھ رہا ہے۔ 12 جون کو ایک جنگ شروع ہوگی۔ کیا آپ اس جنگ کے لیے تیار ہیں؟

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔