ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کو ایک بار پھر خسارے کا سامنا

ویب ڈیسک  پير 19 فروری 2024
 فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: ملکی کرنٹ اکاؤنٹ ایک بار پھر خسارے کا شکار ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 27 کروڑ ڈالر خسارے میں رہا۔ دسمبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 40 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں سالانہ بنیاد پر 71 فیصد کمی واقع ہوئی۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 9 کروڑ ڈالر رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔