پی ٹی آئی کا 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 21 فروری 2024
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن وفاق اور چاروں صوبوں میں بیک وقت ہوں گے:فوٹو:فائل

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن وفاق اور چاروں صوبوں میں بیک وقت ہوں گے:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن 15 روز میں کروائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید عدالت میں پیش، وارنٹ گرفتاری معطل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پینل سے بیرسٹر گوہر کو چئیرمین نامزد کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن ہوں گے۔ الیکشن وفاق اور چاروں صوبوں میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔