امیر بالاج قتل کیس؛ ملزم کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 22 فروری 2024
امیر بالاج قتل کیس میں مطلوب دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں:فوٹو:فائل

امیر بالاج قتل کیس میں مطلوب دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں:فوٹو:فائل

 لاہور: امیربالاج ٹیپو کے قتل کیس میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں مطلوب ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کے لیے پولیس نے وزارت داخلہ سے رابطہ کرلیا۔ پولیس مبینہ ملزم طیفی بٹ کے ریڈ وارنٹ حاصل کرے گی۔

مزید پڑھیں: امیر بالاج ٹیپو کا قاتل حساس ادارے کا سابق اہلکار نکلا

 

پولیس حکام کے مطابق کیس سے متعلق تحقیقاتی پولیس ٹیم ریڈ   وارنٹ کے بعد انٹرپول سے رابطہ کرے گی۔ طیفی بٹ امیر بالاج قتل کی واردات کے بعد اسلام آباد سے دبئی فرارہو گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کی جیو فینسنگ کرکے 500 کالز کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔ ملزمان تک جلد از جلد پہنچنے کے لیے ان کالوں کو مزید شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ : قتل کیس میں نامزد دوسرے روپوش ملزم گوگی بٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔