وزیراعلی سندھ کا انتخاب کل ہوگا

ویب ڈیسک  اتوار 25 فروری 2024
پیپلزپارٹی کے امیدوار مرادعلی شاہ اور متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار علی خورشیدی ہیں۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار مرادعلی شاہ اور متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار علی خورشیدی ہیں۔

  کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا جبکہ قائد ایوان کےلیے کاغذات نامزدگی آج جمع ہونگے۔

پیپلزپارٹی کےمرادعلی شاہ قائد ایوان کےامیدوار ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ نے بھی مرادعلی شاہ کےمدمقابل امیدوار لانےکا فیصلہ کرلیا۔ سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے ایم کیو ایم کے امیدوار علی خورشیدی ہیں۔

علی خورشیدی دوسری مرتبہ سندھ اسمبلی رکن منتخب ہوئے ہیں۔ وہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کےپارلیمانی لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔