کراچی؛ کشتی حادثے میں ڈوبنے والے 33ماہی گیر ریسکیو، 2تاحال لاپتہ

ویب ڈیسک  منگل 5 مارچ 2024
ممکنہ طور پر مال سے لدی کشتی کو تیز ہواؤں کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری۔ فوٹو : اسکرین گریب

ممکنہ طور پر مال سے لدی کشتی کو تیز ہواؤں کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری۔ فوٹو : اسکرین گریب

  کراچی: حجاموڑو کریک کے قریب کھلے سمندر میں کشتی حادثے میں ڈوبنے والے 35 میں سے 33 ماہی گیروں کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کمال شاہ کے مطابق لانچ قطرے چھوٹی مچھلی کے شکار پر ابراہیم حیدری سے روانہ ہوئی تھی لیکن تیز ہواؤں کے سبب بلند لہروں نے ال اسد نامی کشتی الٹ دی۔

ترجمان نے بتایا کہ غلط سمت پر جال پھینک کر شکار کے دوران واقعہ رونما ہوا، پانی میں گرنے والے ماہی گیروں کو معمولی چوٹیں اور خراشیں آئی ہیں۔

ناصر بونیری سیکیورٹی انچارچ فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی کا عملہ موقع پر موجود ہے۔

حجامڑو کریک کراچی اور ٹھٹھہ کا درمیانی علاقہ ہے جو کہ پانچ گھنٹے کی مسافت پر ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔