- ایف بی آر کی ملی بھگت سے 36 ارب سے زائد کا ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف
- نان فائلرز کی 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ایف بی آر
- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز
- 60 سال سے امریکا میں رہنے والے شخص کے شہری نہ ہونے کا انکشاف
- الٹراپروسیسڈ غذائیں بچوں کی قلبی صحت کے لیے خطرات رکھتی ہیں، تحقیق
- انٹرنیٹ پر موجود مواد غائب ہو رہا ہے، تحقیق
- برطانوی میڈیا کی اسرائیلی اسپتالوں میں فلسطینیوں سے انسانیت سوز سلوک کی تصدیق
- فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
- حکومت مخالف تحریک کیلئےاسد قیصر اور فضل الرحمان میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف
- سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی
- دہری شہریت والے ججز پر پابندی کیلئے بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع
- چیمپئینز ٹرافی 2025؛ ون ڈے یا ٹی20 فارمیٹ! تبدیلی پر غور شروع
- ٹیریان وائٹ کیس : عمران خان کو نااہل قرار دلانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار
- ایران میں نئے صدر کے انتخاب کیلیے الیکشن بلا تاخیر ہوں گے؛ تاریخ کا اعلان
- رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا
- لاہور میں ن لیگی ایم پی اے کی اہلیہ سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی
- توہین قرآن کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزا؛ مقدمہ بیوی نے درج کرایا تھا
- صحافی ہراسانی کیس میں سپریم کورٹ نے 9 سوال پوچھ لیے
- کراچی سے لاپتا 13 افراد کی بازیابی کیلیے سیکریٹری دفاع کی طلبی
- نیتن یاہو کے وارنٹِ گرفتاری؛ فرانس نے عالمی عدالت کی حمایت کردی
خیبرپختونخوا میں وزرا اور مشیروں کو محکمے تفویض
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خیبرپختون خان کے وزرا، پانچ مشیروں اور چار معاونین خصوصی کو محکموں کے قلمدان سونپ دیے۔
خیبرپختونخوا کابینہ کے ارکان کو محکمے دے دیئے گئے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ارشد ایوب کو بلدیات و دہی ترقی، شکیل احمد کو سی اینڈ ڈبلیو، فضل حکیم کو جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات کا محکمہ دیا گیا ہے۔
اسی طرح محمد عدنان قادری مذہبی امور و اوقاف، عاقب اللہ کو آبپاشی ، محمد سجاد کو زراعت، مینہ خان کو ہائیر ایجوکیشن، فضل شکور کو لیبر ، نذیر احمد عباسی کو ریونیو اسٹیٹ، پختون یار خان کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی وزارت دی گئی ہے۔
آفتاب عالم خان آفریدی قانون و پارلیمانی امور کے وزیر ہوں گے، خلیق الرحمان ایکسائز اینڈ ٹیکسٹیشن، سید قاسم علی شاہ کو وزیر صحت، فیصل ترکئی ابتدائی و ثانوی تعلیم، محمد ظاہر شاہ کو خوراک کا محکمہ دیا گیا۔
اس کے علاوہ 5 مشیروں ا ور 4 معاونین خصوصی کو بھی وزارتیں دے دی گئیں ہین۔ جس کے مطابق سید فخر جہاں کو کھیل اور امور نوجوانان، مزمل اسلم کو فنانس، محمد علی سیف مشیر اطلاعات، مشال اعظم زکوٰة و عشر اور خواتین سے متعلق امور کی مشیر ہوں گی۔
زاہد چن زیب کو ثقافت، سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم کا مشیر مقرر کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ خالد لطیف معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، عبدالکریم خان انڈسٹری اینڈ کامرس، لیاقت علی خان بہبود آبادی جبکہ امجد علی کو ہاﺅسنگ کا محکمہ الاٹ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔