قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے لیگ اسپنر شاداب خان کو مشورہ دیدیا۔
مقامی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر محمد حفیظ نے مشورہ دیا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بطور بالنگ آل راؤنڈر کھیلنے کے بجائے بیٹنگ آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ شاداب پاکستانی ٹیم میں مڈل آرڈر کے مسائل حل کرسکتے ہیں، افتخار کے علاوہ ٹورنامنٹ میں کسی بلے باز نے نچلے درجے پر بیٹنگ کرتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ شاداب سے تلخ جملوں کے تبادلے پر شان بول پڑے
قبل ازیں مصباح الحق نے 2024 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط کیلئے اعظم خان ہیں، افتخار احمد اور شاداب خان کا نام لیا۔
مزید پڑھیں: شاہین آفریدی کی کپتانی پر شکوک کے بادل چھا گئے
واضح رہے کہ پی ایس ایل کی 9 اننگز میں شاداب نے 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 145.54 کے اسٹرائیک ریٹ سے 278 رنز بنائے ہیں۔